ابنا: ایران کے سفیر فدا حسین مالکی نے صدر حامد کرزئی کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچیسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے صدر حامد کرزئي کے ساتھ ایران افغانستان اور پاکستان کے سربراہی اجلاس کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ فدا حسین مالکی نے صدر کرزئي کے ساتھ گفتگو میں امریکی ڈرون کی ایران کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کا مسئلہ بھی اٹھایا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ کے ایک الٹرا ماڈرن ڈرون طیارے آر کیو ایک سو ستر نے کچھ دنوں قبل ایران کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کی تھی لیکن ایرانی ماہرین نے اس ڈرون کو اتار لیا تھا۔ ایران نے اس ڈرون کو اتارنے کے بعد افغانستان کو خبردار کیا تھا کہ ایران اپنی حدود کی حفاظت کرنے میں کوئي دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گا۔
........
/169
18 جنوری 2012 - 20:30
News ID: 291642
افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے افغان صدر حامد کرزئي سے ملاقات کی ہے۔